فضل الرحمان

ثاقب نثاراورفیض حمیدآج بھی عمران کی لابنگ کررہے ہیں،فضل الرحمان

ویب ڈیسک:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثاراور ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کررہے ہیں اور مصروف عمل ہیں، اس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ادارے فوری طور پر ان کا نوٹس لیں اور اگر ہماری معلومات صحیح ہیں تو ان کو لگام ڈالیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے توڑی ہیں یا ایک لیڈر کے حکم پر عمل کیا ۔کیا ہم سیاست اس طرح کریں گے
�� جس طرح سے ہماری اسمبلیاں توڑی گئیں۔آج سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیالیکن 25جولائی 2018 کے الیکشن چرانے کے خلاف جب عوام سپریم کورٹ کے دروازے پرتھے تب نوٹس کیوں نہیں لیا۔ کہتے ہیں 90دن کے اندر الیکشن کرانا ہے، یہی سپریم کورٹ تھی جس نے جنرل مشرف کو کہا تھا کہ تین سال کے اندر الیکشن کرانا ہے، وہ کس آئین کا تقاضا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان کی تین ساڑھے تین سال کی حکومت نے ریاست کو کہاں تک پہنچا دیا، آج آئی ایم ایف ہمارا بجٹ بنا رہا ہے،کس طرح ہمارے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے اور وہ پاکستان کے کسی ادارے کو جوابدہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آلو مہنگا ہو گیا ہے، پیاز مہنگا ہو گیا ہے آٹا مہنگا ہو گیا ہے، حکومت روٹی مہیا نہیں کر سکتی اور ہم سے تقاضا کیا جا رہا ہے کہ ہم 80ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے الیکشن کمیشن کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں ملک میں بدامنی ہے، مسلح گروپ ہیں، تھانوں پر حملے ہو رہے ہیں، آپ تو اسلام آباد میں رہ رہے ہیں لیکن میں جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں تو میں اور میرے اور بہت سے لوگ ان علاقوں میں الیکشن مہم میں نہیں جا سکیں گے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں علدیہ پر ضرور حیرت ہے کہ وہ سوموٹو لے کر فارغ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات