ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میگا ایونٹ کیلئے سکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپرز کی سلیکشن نے سلیکٹرز کو الجھا کر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
اس کے علاوہ مایہ ناز جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت عثمان خان اور بیک اَپ وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کو اس بار موقع ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  میجر بابر نیازی شہید کی نماز جنازہ ادا