سنٹرل جیل پشاور آئس ڈیلر

سنٹرل جیل پشاور سے فرار آئس ڈیلر گرفتار نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: پشاور سنٹرل جیل سے فرار ہونے والے آئس ڈیلر کا کئی روز گزرنے کے بعد بھی تاحال کوئی پتہ نہ لگ سکا 9 افسر اور ملازمین کی معطلی کے بعد سنٹرل جیل پشاور کے بعض انتظامی امور کے افسروں کے تبادلوں و تقرریوں پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف الرحمن کے سنٹرل جیل سے فرار ہونے کے کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
سنٹرل جیل میں سخت سیکورٹی اور درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجود قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ قیدی کے فرار ہونے کے واقعہ کے بعد سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کانگو میں بغاوت پر 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت