2015731 2012287595 2

تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند- اس سال بورڈ کے امتحانات بھی ختم کر دئیے گئے – وزیر تعلیم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ ٹرینیں اورپروازیں بھی بندرہیں گی ،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزراغلام سرور، شفقت محمود، شبلی فراز ، اسدعمر،شاہ محمود،خسروبختیار،حماد اظہر،فخر امام،شیخ رشید، مشیر عبدالرزاق داؤد ،ڈاکٹر حفیظ شیخ ، معاونین خصوصی ثانیہ نشتر، زلفی بخاری، عاصم باجوہ ، ظفر مرزا، معیدیوسف بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  احمد فرہاداغواء کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے ،اعظم نذیر تارڑ

قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے اور مشیر صحت نے صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ ٹرینیں اورپروازیں بھی بندرہیں گی اور اندرون ملک ہوائی سفر اور ریلوے سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹیں اوردکانیں بھی صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھولے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد چھوٹی دکانیں بھی کھل سکیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

وزیر تعلیم نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

وزید تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا اور اسی طرح یونیورسٹی میں داخلہ گیارہویں جماعت کے نتیجے پر ملے گا۔