وزیرستان میں پانچ دہشت گرد

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پانچ دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 مارچ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے
جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا اعلامیہ میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ حصے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا