Shah Mahmood Qureshi 1

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم کینکٹ ڈیجیٹل پروگرام متعارف کرادیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم کینکٹ ڈیجیٹل پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کےلئے مختلف فریقوں کے عالمی نقطہ نظر اور حکمت عملی کےلئے ماہرین سے مشاورت لی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت وزیرخارجہ دنیا بھر میں دانشوروں، ادیبوں، ماہرین تعلیم، مفکرین اورمحققین سے ویڈیو لنک کے ذریعے گول میز مباحثوں کی میزبانی کرسکیں گے۔ ایف ایم کینکٹ وزیر خارجہ کی عوامی سفارتکاری کے پروگرام کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت