دیر کالونی سکھ تاجر قتل

دیرکالونی میں فائرنگ، سکھ تاجر اپنی دکان کے اندر قتل

ویب ڈیسک: پشاور میں گڑھی عطاء محمد دیر کالونی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سکھ پنساری کو دکان کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا تاجر دیال سنگھ ولد ہر دیال سنگھ سکنہ ضلع خیبر حال دیر کالونی اپنی پنسار کی دکان میں موجود تھا۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پردم توڑ گیا۔
مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھا یا ذاتی عناد و دشمنی کا شاخسانہ اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید نے مقتول کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات میں قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ ۔ واقعہ پر سکھ برادری کے افراد نے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید