0e8b725e55c2414cb7404885985ed318 18

ملک میں کورونا کے 25837 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 30 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس طرح کورونا کے مصدقہ مریض 25 ہزار 837 ہو گئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 30 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس طرح کورونا کے مصدقہ مریض 25 ہزار 837 ہو گئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی اہم وارننگ جاری

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں 10033، سندھ میں 9093، خیبر پختونخوا 3956، بلوچستان 1725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 183، سندھ میں 171، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  ایوب خان کی لاش کوقبرسےنکال کرپھانسی پرلٹکائی جائے،وزیردفاع