الیکٹرک بائیک

الیکٹرک بائیک اور رکشہ کیلئے5لاکھ تک بلاسودقرضہ سکیم منظور

ویب ڈیسک:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور ای رکشہ کے لیے بلا سود 5 لاکھ تک قرضہ دیا جائے گا۔ای سی سی نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دے دی۔اسکیم کے مطابق ٹئیر ون کے تحت تین سال کی مدت کے لیے 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ جاری کیا جائیگا،
جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اور رکشا کے لیے دستیاب ہوں گی۔سکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کے لیے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائے گا، جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشاز کے لیے دستیاب ہوں گی۔اسکیم کی دیگر تفصیلات وزارت صنعت و پیداوارو زیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ساتھ مل کر طے کریں گی۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور