سونا انتہائی مہنگا

سونا انتہائی مہنگا، مصنوعی زیورات کی مانگ بڑھ گئی

ویب ڈیسک:ڈالر اور سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث سونے کے متبادل آرٹی فیشل جیولر ی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ غریب متوسط فیملیز کے قوت خرید سے سونے کے نکلنے کے بعد آرٹی فیشل جیولری کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی اصلی سونے کے بجائے سونے کے پانی سے تیار شدہ جیولری کے استعمال میں اضافہ ہو گیاہے سونے کے پانی کے استعمال سے یہ آرٹی فیشل جیولری پراس قدر سونے کا گمان ہوتا ہے کہ جیولرز کے سوا ان کی کوئی پہنچا ن نہیں کر سکتا۔ سونا دو لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد پشاور کے بیشتر بازار سنسان پڑے ہو ئے ہیں۔
عید الفطر پر آر ٹی فیشل زیوارات کی خرید و فروخت میں سو فیصد سے ز ائد کاا ضافہ ہوا ہے محلہ خداداد میں دوسرے اور تیسری کیٹگری کے پشاور کینٹ اور ا ندر شہر میں پہلی کیٹگری جبکہ لاہور سے لائے جانے والے آرٹی فیشل جیولری فرسٹ کلاس کی فروخت ہو رہی ہے۔ آرٹی فیشل سونے کا ہار ، گلے کی چین ، انگوٹھی ، بالیاں ، وغیرہ کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔زیادہ تر آرٹی فیشل جیولر ی انڈیا ، دبئی اور چین سے منگوائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری