بینکوں میں نئے نوٹ ناپید

بینکوں میں نئے نوٹ ناپید، بازاروں میں بلیک میں فروخت

ویب ڈیسک:عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ ناپید ہو گئے ہیں اس سلسلے میں سٹیٹ بینک پشاور کے سامنے نئے کرنسی کیلئے بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے احتجاج کیا اور یہ افراد صبح سے دوپہر تک بینک کے سامنے موجود رہے جس پر سکیورٹی صورتحال کے باعث ساڑھے 12 بجے کوسٹیٹ بینک بند کردیاگیا دوسری جانب شہر میں کرنسی ڈیلرز بلیک میں نئے نوٹ فروخت کررہے ہیں
دس روپے والی کرنسی نوٹ کی گڈی 1500روپے ، بیس روپے والی دو ہزار کی گڈی 2500روپے میں ، پچاس روپے والی پانچ ہزار کی گڈی 5ہزار چھ سو روپے میں جبکہ سو روپے والی گڈی ا ضافی پانچ سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں اس وقت خیبر بازار ، قصہ خوانی اور چوک یادگار میں نئے کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کرنے کی شکایات ہیں جبکہ بعض بینکوں نے اپنے بڑے اکائونٹ ہولڈرز کو لاکھوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ دیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ