پشاور میں مہنگائی

شہری مہنگائی جن کے آگے بے بس، انتظامیہ خاموش تماشائی

ویب ڈیسک: پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے ضلعی انتظامیہ نے مکمل طور پر ہاتھ کھینچ لیا مرغی ، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آڑھتیوں اور بیوپاریوں کی مرضی سے مقرر ہونے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذ کے ٹکڑے تک محدود ہے ۔ پشاور میں تین روز کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 30روپے اضافہ ہوگیا ہے مرغی کی قیمت کے تعین کیلئے قائم ضلعی انتظامیہ اور لائیوسٹاک کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس کئی ماہ سے نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث مرغی فروش خود ہی نرخ مقرر کررہے ہیں پشاور میںزندہ مرغی کی فی کلو قیمت قیمت 425روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے
گزشتہ دنوں چکن کی قیمت 395روپے فی کلو تھی پشاور میں سبزیوں گھنٹوں کے حساب سے تبدیل ہورہے ہیں ٹماٹر، پیاز، مرچ، آلو اور دیگر روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمت شام میں صبح سے مختلف ہوتی ہیں جبکہ پھل عام شہریوں کی پہنچ سے دور جا چکے ہیں شہریوں کے مطابق ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے اور اشیاء و خورد و نوش کی قیمتیں بھی دگنی ہو چکی ہیں مہنگائی آئے روز بڑھ رہی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے دفاتر اور بڑی بڑی گاڑیوں سے نکلتے ہی نہیں ہے جس کے باعث شہریوں کو اس مہنگائی کے جن کے آگے بے بس چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان