Mama

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کاعالمی دن منایا جا رہا ہے

ویب ڈسک :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 10مئی کو ماؤں کا 107 واں عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف کرنا اور ان کے بے لوث کردار، لازوال محبت اور بے مثال قربانیوں پرانہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایاجا رہا ہے،

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ‘مدرز ڈے’ یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات غرض کے ہر کوئی ‘مدزر ڈے’ مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کررہا ہے

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس:عمران خان کوبذریعہ ویڈیولنک پیش ہونےکی اجازت

ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ماؤں کے نام ہوتا ہے۔ ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔

ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سراغ سب سے پہلے یونانی تہذیب میں ملتا ہے جہاں تمام دیوتاؤں کی ماں گرہیا دیوی کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔

سولہویں صدی میں ایسٹر سے 40 روز پہلے انگلستان میں ایک دن مدرنگ سنڈے کے نام سے موسوم تھا، امریکا میں مدرز ڈے کا آغاز 1872 میں ہوا۔

سنہ 1907 میں فلاڈلفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911 میں امریکا کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914 کو امریکا کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طور پر ماؤں کا دن قراردیا، اب دنیا بھر میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس دن کے حوالے سے لوگ دو طبقوں میں تقسیم نظر آتے ہیں، ایک وہ جو اس دن کو ماؤں کی عظمت کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔

دوسرے طبقے کا کہنا ہے کہ ماؤں سے محبت کے لیے ایک دن مختص کرنے کا کیا جواز جبکہ ماں جیسی عظیم ہستی ہمیشہ محبت و تکریم کے لائق ہے۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ والدین ایک سائے کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈک کا احساس ہمیں اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک یہ سایہ سر پر موجود رہتا ہے، جونہی یہ سایہ اٹھ جاتا ہے تب احساس ہوتا ہے کہ ہم کیا کھو بیٹھے ہیں۔