ٹریفک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

پشاور میں بدترین اور بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: شہر میں ٹریفک کادبائو ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کی بنیادی وجہ سڑکوں پرتجاوزات ہونا او رغیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ہیں۔ موسم گرما کی آمد کے باعث خیبر بازار کے دونوں اطراف پر تاجروں کی جانب سے فریجزز ، روم کولر ، واشنگ مشین، رکھ کر فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے باہر تجاوزات مافیا رکشوں کی بھر مار ،غیر قانونی ہو ٹلز کی بھر مار کے باعث مریضوں کی آمد و رفت میں مشکلات کیساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام ہر وقت درہم برہم رہ جاتا ہے۔ اشرف روڈ ، میلادچوک پر تاجروں کی جانب سے شاہراہوں پر قبضہ کرنے، درجنوں غیر قانونی گاڑیوں کی موجودگی کے باعث ٹریفک کا نظام ہر وقت درہم برہم ہوتا ہے ۔
چوک یادگار سے سبزی منڈی تک، ریتی بازار سے سبزی منڈی تک تجاوزات کی بھر مار کے باعث شہر میں بھی ٹریفک کا نظام صبح نو بجے سے شام نو بجے تک جام ہو کر رہ جاتا ہے۔ شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات درپیش آ رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہیں ہشت نگری ریلوے پھاٹک میں غیر قانونی سبزی فروشوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر قبضے کرنے، مچھلی فروشوں کے قبضے اور موٹر سائیکلوں کے غیر قانونی سٹینڈ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی