شہری گیس سے محروم

گیس فراہمی خواب بن گئی، دو ماہ سے شہری گیس سے محروم

ویب ڈیسک: پشاور میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے علاقہ میں گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس غائب ہونے کے باعث اہلیان پشاور شدید مشکلات کا شکار ہے تاہم متعلقہ حکام مسلے کے حل میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے جسکے باعث مکینوں میں مایوسی پائی جانے لگی پشاور کے مختلف علاقوں افغان کالونی، نوتھیہ، سول کوارٹرز، گھنٹہ گھر اور دیگر کے شہریوں نے متعدد بار احتجاج بھی رایکارڈ کرویا لیکن پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور گزشتہ دو ماہ سے علاقہ میں سوئی گیس غائب ہے
اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا ئے جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے علاقہ مکینوں کے مطابق دو ماہ سے ایک لمحہ کیلئے بھی گیس نہیں آئی جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ باہر سے تیار کھانے پینے کی اشیاء لانے پر مجبور ہے جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے لگے اہلیان علاقہ کے مطابق سی این جی سٹیشنز کے باعث علاقہ میں سوئی گیس بحران کا سامنا ہے
جس سے علاقہ میں سوئی گیس مکمل غائب ہے جبکہ سوئی گیس محکمہ کے ذمہ داران بھی چھپ سادھ لئے ہے قابل مذمت اور افسوس ناک ہے اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ فوری علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی