خدیجہ شاہ کی ضمانت

عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت دائر

عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، خدیجہ شاہ 9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب