ڈاکو ڈاکٹر کے گھر

تہکال، ڈاکو ڈاکٹر کے گھر سے 10 لاکھ روپے، 15 تولے سونا لے اڑے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے تہکال میں دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کی نقدی اور سونا لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے گھروالوں کو یرغمال بنا لیا تھا جبکہ مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مدعی زبیر صادق ولد نور صادق سکنہ ہنگو نے تہکال پولیس کو بتایا کہ وہ راحت آباد میں اپنے بھائی ڈاکٹر شفیق صادق کے گھر آیا ہواتھا، اس کا بھائی ڈیوٹی کیلئے گیا تھا، اس دوران کسی نے ان کے دروازے پر دستک دی، جونہی اس نے دروازہ کھولا تو 2 ڈاکو جنہوں نے کالی کیپ اور ماسک پہنے ہوئے تھے، گھر میں گھس آئے اورانہیں اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا لیا۔ ڈاکوئوں نے کمروں سے 10 لاکھ روپے کی نقدی، 15 تولے سونا اور دوسری اشیاء لوٹ لیں اور مزاحمت پرانہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے گھر والوں کے بیانات قلمبند کر کے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج و دیگر شواہد پر کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار