عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

منیٰ میں خیموں کی بستی آباد، عازمین حج پہنچ گئے

ویب ڈیسک: مناسک حج کے لئے عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ عازمین مکہ، مدینہ کے علاوہ جدہ، ریاض اور دیگر شہروں سے بھی آئے ہیں۔ عازمین منیٰ میں 8 ذی الحج کو رات بھر قیام کریں گے اور کل منگل 9 ذی الحج کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے۔ عازمین حج کی حفاظت کے لئے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سیلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے۔
90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد معذور اور ضعیف عازمین وزارت صحت کی ایمبولینسز پہ وقوف عرفہ کا فریضہ انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور: پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد، ناقابل سماعت قرار