ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین

ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین پھر ناراض، عید پر صفائی نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: ملازمین کی ڈیڈلائن کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر کوڑا کرکٹ اور جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ تک لے جانا ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔ ملازمین نے ڈیڈ لائن تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل 28 جون سے چھٹیوں پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر صفائی مہم نہ کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ دوسری طرف ڈبلیو ایس ایس پی کی 81 سے زائد گاڑیاں بھی خراب ہیں جس کے باعث صفائی آپریشن متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے انتظامیہ کے بعض فیصلوں نے انہیں خود امتحان میں ڈال دیا ہے۔ ملازمین کی جانب سے ممکنہ ہڑتال کے باعث پشاور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو جائے گا اور شہریوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ وبائی امراض پھیلنے کے شدید ترین خطرات ہوں گے، تاہم مینجمنٹ اور یونین کے درمیان آج ممکنہ طور پر اس حوالے سے اہم اجلاس بھی ہو نے جارہا ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے