سکیورٹی فورسز آپریشن

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 2 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت 2جوان شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کی جس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ نائیک باقر علی کے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق