خیبرپختونخوا میں بارشوں

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع ایبٹ آباد، لوئر دیر، سوات، بونیر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کی شدت 40 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گی۔ بالاکوٹ میں 19 ملی میٹر، بنوں میں 18 ملی میٹر، مالم جبہ میں 12 ملی میٹر، تیمر گرہ میں 8 ملی میٹر، سیدو شریف اور بونیر میں تین، تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل