اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی اور ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی بلکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور کی مارکیٹ میں آٹا، چینی، چاول، چائے سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ گھی اور آئل کی فی لیٹر قیمت میں 45 سے 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔ بیس کلو آٹا کی بوری اور 80 کلو آٹا کی بوری کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مختلف جوسز، سرف، صابن، ٹوتھ پیسٹ جبکہ بڑے بڑے ڈیلرز نے دالوں اور گندم، چینی سمیت مختلف اقسام کی اشیائے ضروریہ کی سپلائی مارکیٹ میں روک دی ہے۔ نئے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس ڈیوٹیوں کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام اشیا کی نئی قیمتیں اضافہ کے ساتھ مقرر کردی ہیں۔ ہول سیلر کوئی ڈیمانڈ لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہول سیلرز کا موقف ہے کہ آئندہ دو روز میں تمام اشیائے ضروری گھی، آئل، دالوں، چاول کی نئی قیمتیں مقرر ہوتے ہی سپلائی ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز، 26کنفرم کیسز رپورٹ