بیوٹی پارلرز پر پابندی

بیوٹی پارلرز پر پابندی افغان خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے طالبان کی بیوٹی پارلرز پر پابندی کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے طالبان سے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بندش خواتین کی کاروباری صلاحیت اور ملازمت کے مواقع کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔ خواتین کے حقوق پر یہ نئی پابندی معیشت پر منفی اثر ڈالے گی، افغان محکمہ اخلاقیات نے گذشتہ روز بیوٹی پارلز پر پابندی عائد کر کے کابل میں پارلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت