انٹربینک میں ڈالر

انٹربینک میں ڈالر کا بھائو37 پیسے کم ہو گیا

ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا اور جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کا بھائو37 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھائو 277 روپے 4 پیسے رہا۔ جو بدھ کے روز ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح کاروباری لین دین کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر پہنچ کر بند ہوا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو روز تک گراوٹ کا شکار رہی تھی جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔
دوسری طرف ملک میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے دام 1800 روپے بڑھ گئے۔ جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہے۔ اس کے برعکس عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھائو 23 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 905 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری