c11

ملک میں کورونا سےکُل اموات 706 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 32,081 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات 706 ہو گئی اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 32,081 تک پہنچ گئی، ملک میں سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خوا میں ہوئی جو کہ 257 ہیں، پنجاب 211، سندھ 200، بلوچستان 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار ایک سوچالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد بتیس ہزار اکیاسی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

پنجاب میں اب تک 11ہزار آٹھ سو انہتر،سندھ میں بارہ ہزار سترہ،خیبر پختونخوا میں چار ہزار آٹھ سوپچھہتر، بلوچستان میں دوہزاراکسٹھ، گلگت بلتستان میں چارسو ستاون، اسلام آباد میں سات سوسولہ اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کوروناوائرس سے اب تک آٹھ ہزار پانچ سوپچپن مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران انتالیس نئی اموات کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات سوچھ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید انتالیس اموات رپورٹ ہوئیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 ہزار 957 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 5 ہزار 851 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔