ڈالر 2 روپے 10 پیسے

ڈالر 2 روپے 10 پیسے، سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پیر کوانٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 494 پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی