بونیر فلائنگ کوچ تصادم

بونیر، فلائنگ کوچ و کار میں تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

بونیر: ضلع بونیر کے علاقے امبیلا باباجی کنڈاو کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے، ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے حادثہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مقامی افراد نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کو کئی بار کال کی گئی لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عام گاڑیوں میں ہسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:  فرہاد احمد گمشدگی کیس: سیکرٹری داخلہ اور دفاع عدالت طلب