ملک میں مون سون بارشوں

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آج شام سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام سے ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہوں گی، بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات