چینی 30روپے فی کلومہنگی ہوگئی،یوٹیلٹی سٹورزسے غائب

ویب ڈیسک:چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب پشاور کے یوٹیلٹی سٹور ز کی چینی غائب ہو گئی ہیں جبکہ پشاور میں پرچون کی سطح پر چینی 150روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے، پشاو رکے کئی مقامات پر تاجروں نے چینی کے بھی من مانے ریٹ مقرر کردیئے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ پر عمل درآمد کیلئے کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں ہے ۔
چینی فی کلو کی قیمت میں چند روز کے دوران تیس روپے کا اضافہ ہوا ہے، چینی کی 50کلو کی بوری چھ ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چینی کی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کے بعد یوٹیلٹی سٹورز سے بھی چینی غائب ہو گئی ہیں جس کے باعث یوٹیلٹی سٹور پر صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر یوٹیلٹی سٹور میں موجود چینی منظور نظر افراد کودی جا رہی ہیں۔
چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی سے بنی ہوئی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان بدستور جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ