6ماہ میں4لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان بیرون ممالک چلے گئے

ویب ڈیسک: ملک بھرسے تین لاکھ 95ہزار 166 افراد6ماہ کے دوران روزگار کی وجہ سے بیرون ممالک گئے ہیں جن میں ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شامل بتائے گئے ہیں۔رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بیرون ممالک جانیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ہر مہینے اوسطاً65ہزارسے زائد شہری بیرون ممالک کا رخ کر رہے ہیں
خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 16ہزار 794افراد بیرون ممالک میں رو ز گارکیلئے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاورسے 8ہزار 144اور سوات سے 12ہزار 39افراد روز گار کیلئے بیرون ممالک گئے ہیں، خلیجی ممالک جانیوالوں میں ہنرمنداور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعدادزیادہ ہے، بیرون ملک جانے والوں میں مزدور ، ڈرائیور ، سیلز مین ، مستری ، ٹیکنیشنز ، الیکٹریشن ، کارپینٹر ، انجینئرز ، نرسز ، کمپیوٹر ماہرین ، اساتذہ اورمیکینک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل