بی آر ٹی میں تصاویراور ویڈیوزبنانے پر پابندی لگا دی گئی

ویب ڈیسک: بی آر ٹی گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر لینے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے قبل ازیں اس قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی اور تقریبا ہر روز بی آر ٹی میں شہری تصاویر بناتے ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی بھی بھر مار تھی۔ بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لازمی ہوگی اور بلااجازت فوٹوز اور ویڈیوز بنانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر