عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزارت خارجہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے اور ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پرعملدرآمد نہایت ضروری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے وزارت خارجہ نے اہم کردار ادا کیا جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں جبکہ کوپ 27 کانفرنس میں بھی وزارت خارجہ کا کردار قابل قدر رہا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ملازمین کو جدید ٹریننگ دی جائے گی، گزشتہ چار ماہ میں اس حوالے سے ہم نے متعدد سیشنز کا انعقاد کیا اور باقی سیشنز آئندہ چار ماہ میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری میں بھی اہم کردار رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی