عمران فوج سے آزادی

آزادی کے نعروں میں عمران فوج سے آزادی چاہتے تھے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرنز کے مرکزی رہنما پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان آزادی کے نعرے لگاتے تھے ہم سمجھتے تھے کہ یہ امریکہ سے آزادی کی بات کر رہے ہیں مگر جو نو مئی کی صورت میں پوری دنیا نے دیکھا اصل میں یہ پاک فوج سے ازادی چاہتے تھے۔ وہ نوشہرہ میں خصوصی انٹریو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تصادم اور انتشار کی سیاست کے ذریعے نئی نسل کو اپنے ہی اداروں کے خلاف بھڑکا رہے تھے اور ہٹلر کے نازی فورس کے فلسفے کو انقلاب اور تصادم کی صورت میں نافذ کرنا چاہتے تھے، یہی وہ سوال تھا جو میں نے قوم کے سامنے رکھا۔ یہ قوم اور نوجوان نسل کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ امریکی سائفر کا ڈرامہ بھی منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔ ان کے اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ یہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسی تھی کہ اس نے ملک کی داخلہ اور خارجہ پالسی کو داو پر لگا دیا۔ میں نے عمران خان کو بار بار سمجھایا کہ فوج سے ٹکر نہ لیں اور الیکشن کی طرف جائیں ان کو چار مواقع الیکشن کے ملے مگر انہوں نے الیکشن کیوں نہیں کرائے ان کا کیا ایجنڈا تھا وہ نو مئی کو آشکار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب