پاراچنار امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار

پاراچنار، ضلع کی 14 امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع پاراچنار کی 251 امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کی 14 امام بارگاہیں انتہائی حساس جبکہ 13 حساس قرار دے دی گئی ہیں۔
ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ 2000 پولیس جوانوں کے علاوہ ایف سی و سیکورٹی فورسز کے جوان بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کو سہولیات پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب