ملک شوکت کو شوکاز نوٹس جاری

سابق ایم پی اے ملک شوکت کو شوکاز نوٹس جاری، وضاحت طلب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں شرکت کرنے پر سابق ایم پی اے ملک شوکت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، جاری ہونے والے نوٹس میں پارٹی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے سابق ایم پی اے سے دو دن کے اندر تحریری وضاحت طلب کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب تسلی بخش نہ ہونے یا جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20: آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ