سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح

سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد 6 سال کی بلند ترین سطح پر

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔ بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 534 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 764 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 852 رہی۔ حصص بازار میں آج 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 20 ارب روپے رہی۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 339 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی