امریکی کانگریس اسلام کی عظمت

اسلام کی عظمت بارے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے، قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب اور آندرے کارسن شامل ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لفظ "اسلام” کا مطلب "خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور "امن” ہے، اس کے علاوہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس میں جمع کروائی گئی قرارداد میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا