سعودی عرب مذاکرات

سعودی عرب آج بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کریگا

ویب ڈیسک: سعودی عرب آج جنگ زدہ یوکرین میں امن کے لئے بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ یوکرین بحران پر بین الاقوامی امن مذاکرات میں امریکا اور چین سمیت 40 کے قریب ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر حکام شریک ہوں گے جب کہ اس میں روس شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی میزبانی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے انسانی اقدامات اور تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی ولی عہد، روسی اور یوکرینی صدور سے رابطے میں ہیں۔
سعودی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اجلاس سیاسی و سفارتی ذرائع سے بحران کے حل کو یقینی بنانے میں اہم کردار کرے گا اور اس طرح سے بین الاقوامی امن کو تقویت ملے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے اور مستقبل کے امن تصفیے کے لیے اہم اصولوں پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں یوکرین کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا ان کے امن سے متعلق دس نکاتی فارمولے کی توثیق کرے گی۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا