ایران کی سرگرمیوں پر تشویش

امریکہ ایران کی سرگرمیوں پر تشویش میں مبتلا

ویب ڈیسک: ایران کی سرگرمیوں پر امریکی حکومت تشویش کا شکار، ہزاروں امریکی فوجی بحیرہ احمر میں بھیج دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو جنگی جہازوں کے ساتھ بحیرہ احمر میں 3000 سے زائد فوجی بھیجے ہیں جو ایران کی جانب سے دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کے بعد فوجیوں کی منتقلی میں اضافے کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ بھیجے گئے فوجیوں میں خصوصی بحری دستے شامل ہیں، جو نہر سویز کے ذریعے بحیرہ احمر میں داخل ہوئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی منتقلی کا پہلے سے منصوبہ بنایا گیا تھا۔ امریکی افواج کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو سالوں میں بین الاقوامی پرچم لہرانے والے 20 بحری جہازوں کو پکڑا یا پکڑنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل