ویب ڈیسک: حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا۔ حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے آوٹ سورسنگ کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹینڈر کے مطابق درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو 5 ہزار ڈالر (ناقابل واپسی) کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس آوٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کے ساتھ ساتھ ان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی مسافروں کو میسر آئیں گی۔
Load/Hide Comments