حکومت کی تحلیل کا دن

حکومت کی تحلیل کا دن آن پہنچا، وزیراعظم آج صدر کو سمری بھیجیں گے

حکومت کی تحلیل کا دن آن پہنچا، وزیراعظم کی طرف سے آج صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی۔
ویب ڈیسک: حکومت کی تحلیل کا دن آن پہنچا، نگران حکومت کی کمان کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کر دیا۔
ادھر حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی محسن نقوی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیرغور ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے وزیراعظم سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن کے 3 نام شیئر کروں گا، ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات