نگران وزیراعظم کے تقرر

عمران کی سزا پرخوشی نہیں ہوئی، یہ مٹھائی بانٹنے کی بات نہیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے 16 ماہ میں کسی سیاسی مخالف کو نہیں جیل بھجوایا۔ آج اگر ایک سیاسی جماعت کے رہنما کو جیل ہوئی ہے تو اس کی خوشی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مٹھائی بانٹنے یا کھانے کی بات نہیں اگر کسی نے کیا تو اچھا نہیں ہوا۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر نو مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کہ ماضی میں بھی وزراء اعظم کو جلا وطن کیا گیا، سزائیں ہوئیں لیکن کیا آج تک کسی نے اس ملک کے کسی حساس ادارے کا گملہ بھی توڑا؟ ہاں احتجاج کئے۔ انہوں نے کہا کہ آج دوبارہ ایک قراردار منظور کر کے اس بات کا اعادہ کریں تاکہ قیامت تک کوئی پاکستان کی ریاست یا فوج کے خلاف ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں حتی المقدور کوشش کی کہ صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے آتے ہی بدترین سیلاب کا سامنا کیا۔ اس کے بعد آنے والے چیلننجز اس سے کم نہیں تھے۔
مہنگائی کا طوفان ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا، چاروں صوبوں نے تعاون کیا، سب یکجا ہو گئے، سب نے اپنی سیاست کو قربان کیا اور ریاست کو بچایا۔ شہباز شریف نے حلیف جماعتوں کے نمائندوں سے کہا کہ جب تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، اس وقت آپ نے سیاست یا سیاسی مفاد کا نہیں سوچا اور مشکل فیصلوں میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ قرضوں کی مد میں چین نے بھی کافی مدد کی اور کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک