imran khan 1280x720 1

ہر اس شعبےکوسہولت دی جائےگی جس سےغریب،سفیدپوش افرادکےکاروباروابستہ ہیں- وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے زیرے صدارت اعلی سطحی اجلاس ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ویڈیو لنک پر شرکت، چیرمین این ڈی ایم اے، فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل و دیگر سینئر افسران کی بھی اجلاس میں شرکت، معاونین خصوصی عاصم سلیم باجوہ، ظفر مرزا، معید یوسف کی اجلاس میں شرکت، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وفاقی وزرا اسد عمر، حماد اظہر، سینٹرشبلی فراز، خسرو بختیار، سید فخر امام کی بھی اجلاس میں شرکت.

اجلاس میں مستقبل کے اعدادو شمار اور اسپتالوں میں بستروں، طبی آلات کی فراہمی کا جائزہ، معاون خصوصی ظفر مرزا کی کورونا وائرس کے ملک بھر میں متاثرین کے اعدادوشمار پربریفنگ،مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاؤ، ٹیسٹنگ کی تعداد اور کیسز بڑھنے کے تناسب پر بھی بریفنگ،

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر اور ضوابط پر عمل کی ترغیب میں مزید موثر کردار ادا کرے،بھوک اور وبا کی روک تھام سےمتعلق حفاظتی اقدامات میں توازن رکھناہے،آبادی کو جتنا خطرہ لاک ڈاؤن سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس ہے،لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے.

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کی اپیل منظور،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت دیکھ کر کرنےہیں،جب تک ہماری معیشت بحال نہیں ہو جاتی، نادار طبقے کی مشکلات بھی بڑھیں گی،حفاظتی تدابیر پر زور زبردستی اختیار کرنےکی بجائے شعور اجاگر کیا جانا چاہیے، پولیس عوام پر سختی کی بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے،لاک ڈاؤن سےمتعلق حکومتی پالیسی نہایت واضح ہے،ہر اس شعبےکوسہولت دی جائےگی جس سےغریب،سفیدپوش افرادکےکاروباروابستہ ہیں.