الوداعی گارڈ آف آنر

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ملتوی کر دی گئی، شہباز شریف کی جانب سے قوم سے الوداعی خطاب بھی متوقع ہے، وزیر اعظم اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے ۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے، خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
الوداعی خطاب میں وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔
ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری