پاکستان کا76واں یوم آزادی،عمارتوں پر چراغاں،بازارسج گئے

ویب ڈیسک:قیام پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںپشاورمیں سرکاری اورنجی عمارتوںکو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے بازاروں اور تجارتی مراکز کے علاوہ سڑکوں پر بھی قومی پرچم اور بیجز وغیرہ کے سٹالز سجادئیے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پرچم کشائی کی تقریبات کے علاوہ بحث مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں یوم آزاد ی کیلئے گراں قدر جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی واضح رہے کہ امسال قیام پاکستان کے75سال پورے ہوگئے ہیں
اس لئے اس گولڈن جوبلی پر تمام سرکاری محکمہ جات کو خصوصی انتظامات کرنے کا ہدف دیا گیا تھا اس حوالہ سے پشاور شہر کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں جشن آزادی کے سلسلے میںسبز ہلالی جھنڈیاں اور قائداعظم کے خاکوں پر مشتمل بیجز وغیرہ فروخت کیلئے دکانوں پر رکھ دئیے گئے ہیں اس مرتبہ پاکستانی پرچموں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پرچم اور بیجز، ٹوپیاں اور سٹیکرز وغیرہ فروخت کیلئے رکھ دئیے گئے ہیں گزشتہ سالوں کی نسبت شہرمیں گہما گہمی اپنے عروج پرہے
گلی محلوں اوربازاروں کے علاوہ سڑکوں پر نصب کھمبوں پر بھی قومی پرچم اور جھنڈیاں لگادی گئی ہیں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھی تشکر اور خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ شا م کے بعد آتش بازی کے علاوہ عمارتوں کو خوشنما بنانے کیلئے بھی مختلف رنگوں کے برقی قمقموں سے قومی پرچموں کے خاکے بناکر چراغاں کیا گیا اس حوالے سے آج سرکاری سطح پر یوم آزادی کی گولڈن جوبلی منانے کیلئے سرکاری عمارتوں پر پرچم کشائی کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تحریک پاکستان کی سرگرمیوں اور اس کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد میں مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ