رضوانہ بیان ریکارڈ

رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ آج جے آئی ٹی میں پیش

ویب ڈیسک: کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے اور وہ آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج 14 سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی، رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ کے مطابق بچی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور اس کے انفیکشن میں بھی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری