بی آر ٹی ٹکٹ میں اضافہ

بی آر ٹی نے ٹکٹ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: بی آر ٹی سروس میں انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ ٹکٹ 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہر سٹیشن پر ٹکٹ خریدنے کی سہولت ہے اور یہ ٹکٹ سٹاپ پر اترنے کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔ قبل ازیں یہ کرایہ پچا س روپے تھا لیکن اب اس میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگ بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں اس لحاظ سے پانچ روپے بڑھانے سے یومیہ بنیادوں پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوگی بتایا جاتاہے کہ دوسرے مرحلے میں کرایہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور کارڈ کے نرخ بھی بڑھادئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا