ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

9 مئی واقعات، 1 ہزار ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں ملوث اساتذہ اور دیگر ملازمین کے خلاف برطرفی آرڈیننس کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ تیسرا شوکاز نوٹس بھی قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لئے جاری کر دیا گیا ہے جبکہ چوتھے مرحلے میں ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں محکمہ داخلہ، بلدیات، صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں کے ملازمین شامل ہیں۔ ان ملازمین کی نوکری سے برطرفی کے حوالے سے کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ملازمین کو تیسرا شوکاز جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی برطرفی کا کیس شروع کردیا جائیگا۔ بیشتر ملازمین کو محکمے کی جانب سے ہی کارروائی کرتے ہوئے برطرف کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ملوث تھی اور سرکاری ملازمین کی شناخت مختلف ویڈیوز کی مدد سے کی گئی اب ان ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی