خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ فائنل، حلف برداری تقریب کل ہوگی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا عمل مکمل کر لیا گیا، گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰی کی جانب سے بھیجی گئی صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی، نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری تقریب کل بروز ہفتہ گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہوں گے، جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائر ارشاد حسین شاہ اور سید عامرعبداللہ کابینہ میں بحیثیت نگران وزیر شامل ہونگے۔
ان کے علاوہ ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلی کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلی کے معاون خصوصی ہونگے۔ گورنر ہاوس خیبرپختونخوا میں ہونے والی تقریب میں حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف