647143

کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے موثر دوا دریافت

ڈیسک رپورٹ : کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے بڑی پیش رفت، ڈاکٹر ظفر مرزا کی این سی او سی میں بریفنگ، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی گلیڈ نے اینٹی وائرل دوائی Remidisiver کی پاکستان کو بنانے کی اجازت،پہلے یہ دوائی امریکا میں کمپنی GSI تیار کرتی تھی.

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ میں مزید کہا کہ امریکن کمپنی کی پاکستانی کمپنی بی ایف باییو سائنسز کو کورونا وائرس کی دوائی بنانے کی اجازت دی ہے، دنیا میں دو ممالک کو دواء بنانے کی اجازت ھے پاکستان اس میں سر فہرست ھے.

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ گلیڈ نے جنوبی ایشیاء کے پانچ مینو فیکچررز کے ساتھ معاہدہ کیا ھے، پاکستانی مینوفیکچررز بی ایف باییو سائنسز لمیٹڈ نے GILEAD کے ساتھ معاہدہ کر لیا ھے،یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے تجرباتی بنیاد پر دوائی کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی، 8 مئی کو جاپانی حکام نے بھی اس دوائی کی منظوری دی تھی.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کمپنی دوائی بنانا شروع کرے گا،
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترجیح بنیادوں پر قانونی کاروائی کے بعد کمپنی کو دوا بنانے کی اجازت دے گی، حکومت گلیئڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے،یہ اقدام پاکستان کے شعبہ صحت، معاشی اور سفارتکاری کے میدان میں اہم پیشرفت ہے،اس اقدم سے پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہیلتھ ورکرز کو وباء سے نمٹنے کیلئے جدید بنیادوں پر سہولت میسر ہو جائے گی.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ:فلسطین کوآزاداورخود مختارریاست قرار دینےکی قراردادمنظور

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ادارہ معاہدہ کے تحت 127ممالک کو دواء فراہم کرے گا، موجودہ صورتحال میں پاکستان کی فارما انڈسٹری کیلئے برآمدات کے شعبے میں اہم مواقع فراہم کرتا ھے، ترقی پذیر ممالک میں دوائی کی برآمد سے ہیلتھ کے شعبے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانے کا بھی موقع ملے گا،کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت بھر پور عملی اقدامات کا مظاہرہ کر رہی ھے ڈاکٹر ظفر مرزا